4 مئی 2011 - 19:30

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے بحرینی عوام پر ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بحرینی عوام کو مظلومیت کا مظہر قراردیا ہے۔

 ابنا: مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےبعض سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقات میں بحرینی عوام پر ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بحرینی عوام کو مظلومیت کا مظہر قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے عوام کو کسی نہ کسی طرف سے مدد مل رہی ہے لیکن بحرین کے نہتےعوام کو بےدردی اور بے رحمی کے ساتھ کچلا جارہا ہے اور  کوئی بھی ان کا پرسان حال نہیں ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کوسختی اور مصیبت برداشت کرنے کے بعد یقینی طور پر کامیابی نصیب ہوگی اور ظالم ہمیشہ کی طرح ذلیل و رسوا ہوجائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169